ضلع بیدر سے

شری بی۔ نارائین راؤ کے انتقال پر جماعت اسلامی ہند، بیدر کا اظہارِ تعزیت

بیدر: 25/ستمبر (پریس نوٹ) جماعت اسلامی ہند، بیدر کے میڈیا انچارج نے آج ایک تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ محمد اکرم علی ناظم ضلع بیدر، محمد نظام الدین امیر مقامی شہر بیدر اور محمد آصف الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک نے شری بی۔ نارائن راؤ جی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنی طالب علمی کے زمانے سے ایک پسماندہ (OBC) طبقات کے لیے جدو جہد کرنے والے لیڈر کی حیثیت سے ابھرے، ان کے انتقال سے سماج کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ وہ بڑے سادہ مزاج اور ہمدرد لیڈر تھے۔ فرقہ پرست فسطائیت کے سخت خلاف تھے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارہ اور پیار و محبت کی فضا ضلع بیدر میں قائم رکھنے میں انہوں نے اپنی منفرد پہچان بنائی تھی۔

وہ بیدر کی تاریخ میں سب سے پہلا BCM ہاسٹل قائم کرانے والے پہلے دلت لیڈر ہیں۔ پسماندہ طبقات، اقلیتوں اور غریبوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ وہ آگے رہتے تھے۔وہ جماعت اسلامی ہند کی سرگرمیوں کو ہمیشہ سراہتے تھے۔ جماعت کے مختلف پروگراموں میں مدعو کرنے پر خوشی اور سادگی سے حاضر ہو جاتے تھے۔

پریس نوٹ میں حکومت کرناٹک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی 35سالہ تاریخی انقلابی، سماجی اور سیاسی جد وجہد اور کارناموں پر اسکولی نصاب میں ایک مضمون ضرور شامل کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے۔ یہ کام ان کے لیے بہترین خراج عقیدت ہوگا۔ ان کو بہت دنوں تک یاد رکھا جائے گا۔ اس خلاء کو پر کرنے کے لیے ان جیسے سماجی و سیاسی لیڈر شپ کو ابھارنے (Project) پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ پسماندگان بیوی اور بچوں کے علاوہ بسوا کلیان کی غم زدہ عوام کے ساتھ ہم اس موقع پر اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ امید کہ خدا ان کا بہترین نعم البدل سماج کو دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!