ضلع بیدر سے

بی،نارائن راؤ کے اچانک دیہانت سے کانگریس پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان: محمد افسرمیاں

تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے صدربلاک کانگریس کمیٹی محمد افسر میاں کا بیان

ہمناآباد: 25/ستمبر (ایس آر) بسواکلیان کے موجودہ رکن اسمبلی وپسماندہ طبقات کے لیڈر بی نارائن راؤ کے اچانک دیہانت سے کانگریس کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے،ان خیالات کااظہار ہمناآباد بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر و رکن بلدیہ محمد افسر میاں نے ایک تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کے بی،نارائن نے اپنی پہچان پسماندہ طبقات کے لیڈرکے طور پربنائی،لاک ڈاؤن کے درمیان انہوں نے بسواکلیان کے غریبوں کی ہرممکنہ مدد فرمائی چاہے دن ہو یا رآت ہر وقت عوام کی خدمت کرنے کواپنا نصب العین سمجھتے تھے۔انکو اس بات پر فخر تھا کے انکا تعلق مہاتما بسویشور کی سرزمین سے ہے اور بسویشور کے اُصولوں پر عمل پیرا ہونے کو یہ اپنی کامیابی سمجھتے تھے،اُردو زبان سے انکو کافی لگاؤ تھا اپنی ہر عوامی مجلس میں یہ اُردو زبان کے اشعار پڑھتے تھے انہوں نے کرناٹک اسمبلی میں اپنی تقریر کا آغاز اس شعر کے ساتھ کیا تھا حیات لیکر چلوکائنات لیکر چلو،چلو تو سار ے زمانہ کو ساتھ لیکر چلو۔اس غم ناک گھڑی میں انکے اہل خانہ کے ساتھ میں بھی شریک غم ہوں،بسواکلیان کی عوام نے جہاں پر اپنے لیڈر کو کھویا ہے وہیں پر میں نے اپنے ایک دیرینہ رفیق کو کھویا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!