خبریںدیگر ریاستیںریاستوں سےقومی

بہار اسمبلی انتخابات کا اعلان، 3مراحل میں ہوگی پولنگ اور 10 نومبر کو کیا جائے گا نتائج کا اعلان

کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ تین مراحل میں ہوگی پولنگ، الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس کے دوران بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاست کے پولنگ تین مراحل میں کرائے جائیں گے۔ پہلے مراحلہ میں 16 اضلاع کی 71 سیٹوں، دوسرے مرحلہ میں 17 اضلاع کی 94 سیٹوں اور تیسرے مرحلہ میں 15 اضلاع کی 78 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

پہلے مرحلہ میں 71 سیٹوں پر پولنگ، 31 ہزار پولنگ اسٹیشن

دوسرے مرحلہ میں 94 سیٹوں پر پولنگ، 42 ہزار پولنگ اسٹیشن

تیسرے مرحلہ میں 78 سیٹوں پر پولنگ، 33.5 ہزار پولنگ اسٹیشن

کورونا متاثرین بھی ووٹنگ کرینگے، کاغذات نامزدگی آن لائن داخل ہونگے، ای سی

اس بار ووٹنگ کے لئے ایک گھنٹہ اضافی وقت دیا جائے گا، ووٹنگ صبح سات سے شام چھ بجے تک ہوگی۔ صرف پانچ افراد ڈور ٹو ڈور کیمپین کے لئے جا سکیں گے۔ اس بار کاغذات نامزدگی اور حلف نامہ بھی آن لائن طریقہ سے داخل کئے جائیں گے، ضمانت کی رقم بھی آن لائن جمع کی جا سکے گی۔ نامزدگی کے وقت صرف دو افراد امیدوار کے ساتھ موجود ہوں گے۔ انتخابی مہم کے دوران کسی کو بھی مصافحہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ووٹنگ کے آخری وقت پر کورونا متاثرین اپنے ووٹ کا استعمال کرسکیں گے، جس کے لئے علیحدہ انتظامات کیے جائیں گے۔ انتخابی مہم بنیادی طور پر ورچوئل ہوگی، چھوٹی ریلی کی جگہ اور وقت ڈی ایم طے کریں گے۔ ہر پولنگ بوتھ پر صابن، سینیٹائزر اور دیگر چیزیں مہیا کی جائیں گی۔

ہر بوتھ پر صرف ایک ہزار ووٹر ہی ووٹ ڈالیں گے، ای سی

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس کے دران کہا، بہار میں کل 243 سیٹوں پر پولنگ ہوگی اور اس بار پولنگ اسٹیشن کی تعداد اور مین پاور میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بہار میں 2020 کے چناؤ میں ساتھ کروڑ سے زیادہ ووٹر ووٹنگ کریں گے۔ اس مرتبہ ایک بوتھ پر ایک ہزار ہی ووٹر ہوں گے۔

انتخابات میں 6 لاکھ پی پی ای کٹ ریاستی الیشن کمیشن کو دی جائیں گی، 46 لاکھ ماسک کا بھی استعمال ہوگا۔ سات لاکھ ہینڈ سینیٹائز کا استعمال کیا جائے گا، علاوہ ازیں 6 لاکھ فیس شیلڈ فراہم کی جائیں گی۔

تاریخوں کے اعلان کے لئے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس شروع

بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے لئے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے دنیا کے 70 ممالک میں انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بہار اور ضمنی انتخابات کے حوالہ سے مسلسل غور و خوض کیا گیا۔ بہار ملک کی سب سے بڑی ریاستوں میں سے ایک ہے اور یہ انتخابات کورونا کے دور کے سب سے بڑے انتخابات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!