ریاستوں سےضلع بیدر سےکرناٹک

بسواکلیان ایم ایل اے بی نارائین راؤ نہیں رہے، 25 ستمبر کو بسواکلیان میں ادا کی جائینگی آخری رسومات

بسواکلیان: 24/ستمبر (ایم این) رکن اسمبلی بسواکلیان شری بی نارائن راؤ کورونا سے جوجتے ہوئے آج اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ مرحوم بسواکلیان کے ترقیاتی کاموں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ وہ معروف سیاسی شخصیت، ہمدرد انسان تھے ۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اپنے حلقہ کی عوام کی دل و جان سے خدمت کی ہے ۔

ان کا سیاسی سفر جنتا دل یس سے ہوا بعد میں وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔ وہ بسواکلیان سے ایک بڑے عرصے کے بعد کانگریس رکن اسمبلی کی حیثیت سے 2018 کے اسمبلی انتخابات میں رکن اسمبلی چنے گئے۔ جس وقت وہ رکن اسمبلی نہیں تھے اس وقت بھی عوام کی خدمات میں متحرک گئے ۔

لاک ڈاؤن میں دیگر ریاستوں کے مزدوراور طلباء کو اپنے خرچ پر ان کے گھر روانہ کیا۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب عوام کی مسلسل مدد کی۔ وہ اگسٹ کے آخر میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد وہ بنگلور کے نجی ہسپتال میں شریک تھے۔ ان کی صحت سے متعلق مختلف افواہیں گردش کررہی تھیں لیکن آج دوپہر 3 سے 4 بجے درمیان موصوف دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی آخری رسومات 25 ستمبر کو بسواکلیان میں اُن کی اپنی جگہ واقع نیشنل ہائی وے کے قریب انجام دی جائینگی۔
رکن اسمبلی کے انتقال سے بسواکلیان کی عوام میں رنج و غم پایا جاتا ہے، بسواکلیان نے ایک بہترین قائد کھودیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!