تازہ خبریںخبریںعلاقائی

کرناٹک کا سیاسی بحران: اسمبلی میں آج کماراسوامی حکومت کا فلور ٹیسٹ

کرناٹک میں گزشتہ 12 دنوں سے جاری سیاسی ڈرامہ کا آج خاتمہ ہو سکتا ہے۔ ریاست کی کانگریس-جے ڈی ایس حکومت کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی آج صبح 11 بجے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ پیش کریں گے۔ آج ایوان میں فلور ٹیسٹ میں اراکین اسمبلی کی تعداد کی بنیاد پر کماراسوامی حکومت کے مستقبل کا فیصلہ ہو جائے گا۔

آج کے فلور ٹیسٹ سے ایک دن قبل بدھ کو سپریم کورٹ نے کانگریس-جے ڈی ایس کے باغی اراکین اسمبلی کے استعفیٰ پر فیصلہ اسپیکر پر چھوڑ دیا تھا۔ چیف جسٹس نے اسمبلی اسپیکر کو باغی اراکین اسمبلی کے استعفیٰ پر قانون و ضوابط کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم سناتے ہوئے کہا کہ سبھی باغی اراکین اسمبلی میں آنے یا نہ آنے کے لیے آزاد ہیں۔ ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا۔

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی میں اسپیکر کو ملا کر 224 اراکین ہیں۔ اگر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کانگریس-جے ڈی ایس کے 16 اراکین اسمبلی میں موجود نہیں ہوتے ہیں تو بچے ہوئے 207 اراکین کے ذریعہ ہی حکومت کو اکثریت ثابت کرنا ہوگا۔ ایسے میں اکثریت کے لیے ضروری نمبر 104 کا ہو جائے گا۔ اس وقت دیکھا جائے تو باغی اراکین اسمبلی کو نکال کر جے ڈی ایس-کانگریس کے 100 اراکین ہیں جب کہ بی جے پی کے پاس 105 اراکین ہیں اور دو آزاد اراکین کی حمایت بھی اسے حاصل ہے۔

اس درمیان فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی بی جے پی ریاست میں حکومت بنانے کی پوری تیاری میں ہے۔ بدھ کو یدی یورپا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی 5-4 دن میں ریاست میں حکومت بنا لے گی۔ خبروں کے مطابق فلور ٹیسٹ میں کماراسوامی حکومت کے ناکام رہنے کے فوراً بعد بی جے پی گورنر وجوبھائی والا سے مل کر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کی تیاری میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!