غیرقانونی چلائے جارہے اسکولوں کے خلاف کاروائی ہوگی: ریاستی وزیرِتعلیم کرناٹک
بیدر: 22/ستمبر (وائی آر) بیدر ضلع کاعنقریب دورہ کرکے وہاں بنیادی سہولیات سے عاری خانگی اسکولوں اور غیرقانونی طورپر چلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کروں گا۔ یہ بات وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے بتائی۔ رکن قانون سازکونسل مسٹراروندارلی نے کونسل میں ان سے سوال وجوا ب کے وقفہ کے دوران جواب میں وزیرتعلیم نے کہاکہ بیدر ضلع میں بنیادی سہولیات دینے کاوعدہ کرنے کے باوجود ٹین شیڈ میں چل رہے خانگی اسکولوں کی میں خود آکر جانچ کروں گا۔اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کاتیقن دیا۔ بیدر تعلقہ کے یاقت پور میں چل رہے پرائمری اسکول، تورنہ میں چل رہے خانگی اسکول میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی بات بتائی گئی۔
بیدر ضلع میں 17اسکول غیرقانونی طورپر چل رہے ہیں۔ بتائے جانے پر وزیر تعلیم نے کہاکہ اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد میں خود بیدر کا دورہ کروں گا۔ اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ مسٹر اروندارلی کاکہناتھاکہ ضلع میں بنیادی سہولیات سے عاری 20اسکول اور غیرقانونی طورپر 26اسکول چلائے جارہے ہیں اور ایسے اسکولوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔