ضلع بیدر سے

بیدر: یارانِ ادب کے زیرِاہتمام طلبہ کے لئے ”آؤ کہانی لکھیں“مظاہرہ کا انعقاد


بیدر: 22/ستمبر (وائی آر) بیدر کی قدیم اور سرگرم اردوتنظیم ”یارانِ ادب“کی جانب سے طلبہ وطالبات کے لئے ان لاک 4میں آج 22ستمبر کی صبح 11:30بجے دن ”آؤکہانی لکھیں“ نامی مظاہرہ رکھاگیاتھا۔ جس میں بسواکلیان اور بیدر سے طلبہ نے شرکت کی۔بسواکلیان کے خانگی اردو اسکولوں کانمایاں نام ذکریٰ اردو گرلزہائی اسکول ہے، جہاں طالبات کو باضابطہ اسکول طلب کرکے کہانی لکھنے کامظاہر ہ پیش کرنے کو کہاگیا۔

ذکریٰ اسکول بسواکلیان کی طالبات فرحانہ نازنہم جماعت، صدیقہ بنت سید ناصر، سیدہ ثانیہ شمس بنت سید اظہا رالدین نہم جماعت،اسکیہ بیگم بنت مصطفی عطّار دہم جماعت، عظمیٰ ہدیٰ بنت قدیر باگ دہم جماعت، الصبا ماحین بنت ولی الدین، آمنہ بیگم بنت محمد رؤف دہم جماعت، عرشیہ شاہانہ بنت قمرالدین دہم جماعت، قدسیہ تحرین بنت محبوب صاحب نہم جماعت، زینت فاطمہ بنت جمیل احمد نہم جماعت، سیدہ ثانیہ بنت سید غوث نہم جماعت، صغریٰ بیگم بنت تاج الدین دہم جماعت، رئیس فاطمہ بنت سید شبیر علی دہم جماعت، اقصیٰ تحرین بنت محمد ابراھیم دہم جماعت، کہکشاں مہ جبین بنت محبوب پاشاہ، افروزفاطمہ بنت جمیل احمد دہم جماعت، ثانیہ ترنم بنت محمد شفیع الدین دہم جماعت، عفریٰ ناز، نہم جماعت، اورزویہ مہوین بنت نظیر بیجاپورے نہم جماعت نے اس مظاہرے میں حصہ لیا اور کہانیاں لکھیں۔

بیدر کے عربی اسکول مدرسہ عربیہ بدرالعلوم للبنات کی 5طالبات نے مظاہرہ میں حصہ لیا۔ سوم جماعت کی ان طالبات کے نام کچھ یوں ہیں۔ صالحہ فاطمہ بنت محمد حافظ جیلانی، تحرین فاطمہ بنت سید الیاس، شمع پروین بنت محمد اقبال، سعدیہ فاطمہ بنت سیدالیاس،اور رضوانہ فاطمہ۔ اسی طرح اُم سلمہ مثیرہ ششم جماعت اور عمرفاروق نہم جماعت نے بھی اپنی کہانیاں ارسال کیں۔

یاران ادب بیدر کی جوائنٹ سکریڑی محترمہ رخسانہ نازنین نے ذکریٰ اردو گرلز ہائی اسکول بسواکلیان کے سکریڑی نعیم الدین چابکسوار، مدرسہ عربیہ بدرالعلوم للبنات بیدر کے مولانا مونس کرمانی، اسکول اور مدرسہ کے معلمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان تمام کے تعاون کی بدولت ہی ”آؤکہانی لکھیں“ نامی مظاہرہ کامیابی سے منعقد ہواہے۔طالبات نے کہانی لکھنے میں دلچسپی کامظاہرہ کیا۔ علیحدہ سے کہانی لکھ کر واٹس ایپ کرنے والے طلبہ بھی شکریہ کے لائق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!