ریاستوں سےمہاراشٹرا

ضلع پریشد اردو اسکول ویرار کی جگہ پر غیر قانونی قبضہ فوری ہٹایا جائے

ایڈوکیٹ خلیل شیخ نے انصاف و کارروائی کے لیے وسئی ویرار مہانگر پالیکا کمشنر کو دیا خط

ویرار: 26/اکٹوبر- ویرار ٹرسٹ کی جگہ پر ضلع پریشد اردو اسکول ‘ویرار بازار وارڈ تلا ٹھی آفس کے بازو’ گذشتہ 40 سال سے اسکول موجود ہے۔ پہلی تا ساتویں کلاس کے بچے زیر تعلیم ہیں۔ لیکن گشتہ 2 سال سے کورونا کی وجہ سے ضلع پریشد اسکول بند ہونے سے پڑوس کے دوکانداروں نے اسکول کی کھلی جگہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نا جائز قبضہ کررکھا ہے۔ جس سے اسکول اور بچوں کی پڑھائی میں خلل پڑرہا ہے۔

بچوں کو کھیلنے کے لیے جگہ نہیں ہے جس سے انکی صحت پر بُرا اثر پڑرہا ہے۔ اسکول کی کل 700 وار جگہ پر اسکول بلڈنگ بنی ہے اور کھلی جگہ اسکولی طلباء کے کھیلنے کے لیے رکھی گئی ہے، جس میں اسکولی بچے کھیلتے ہیں۔ کورونا کے دوران اسکول 2 سال بند رہنے کے دوران اسکول کی کھلی جگہ پر ناجائز قبضہ جمالیا گیا ہے، جس پر سخت کاروائی نا گزیر ہے۔

اس معاملہ پر ایڈوکیٹ خلیل شیخ نے کاروائی کے لیے وسئی ویرار مہانگر پالیکا کمشنر کو ایک خط دیا ہے اور عوام سے گذارش کی ہے کہ اس معاملہ پر آواز اُٹھائیں تاکہ متعلقعہ عہدیداران اس معاملہ میں فوری توجہ دیں اور اس ناجائز قبضہ کو فوری برخواست کرنے عملی اقدام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!