ہمناآباد کے معروف کنڑا ادیب کے. ویرا ریڈی کی کتاب کا رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کے ہاتھوں رسم اجراء
ہمناآباد: 21/ستمبر (ایس آر) ہمناآباد کے معروف کنڑا ادیب کے، ویرا ریڈی کی دوسری کتاب آچرن گڑو آدرش میا واگیرلی آڈمبرا والّا کی رسم اجرائی ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی،اس کتاب میں انہوں نے سرکاری سطح پر منائے جانے والے 36تقریبات جن میں تمام بڑے لیڈران و مذہبی رہنماؤں کے یو م پیدائیش کے دن کی تقریبات اور قومی سطح کے تقریبات یوم آزادی،جشن جمہوریہ کو کس طرح منایا جائے اسکے بارے میں تمام تفصیلات لکھی گئی ہیں۔
سال 2019میں انکی لکھی ہوئی پہلی کتاب سلہہ اسپورتی منظر عام پر آچکی ہیں اس کتاب میں اخلاقیات کے بارے میں لکھا گیا ہے ان دونوں کتابوں کو اسٹیٹ پبلک لائبریری کی جانب سے منتخب کیا گیا ہے۔کے،ویرا ریڈی جو کے پیشہ کے اعتبار سے مدرس ہیں اور موجودہ وقت میں چندن ہلی گاؤں کے سرکاری مدرسہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں پچھلے سال کچھ ماہ کے لئیے انہوں نے صدر س کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی ہیں،صدرمدرس رہتے ہوئے انہوں نے اسکول کے احاطہ میں آرگیانک کچن گارڈن کو قائم کیا ہے،اسکے علاوہ انہوں نے مسلسل ساتھ سالوں تک ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کے پرسنل اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کیا ہے۔
رسم اجرائی کی تقریب کے دوران راج شیکھر پاٹل نے انکی خدمات کو خوب سراہا اور مستقبل میں اسی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔اس رسم اجرائی کی تقریب میں ایم،ایل،سی،ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل،گنگا دھر سوامی ہیرے مٹھ،لکشمن بڑلاء نائب صدر بیدر ضلع پنچایت،رمیش ڈاکوڑگی ہمناآباد تعلقہ پنچایت صدر،ڈاکٹر گوند کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔