دیگر ریاستیںریاستوں سے

راجستھان: میو نسپل کونسل انتخابات میں SDPI کی شاندار کامیابی

جئے پور: یکم فروری(پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) راجستھان کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد اشفاق نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ 28جنوری 2021کو ہوئے راجستھان میونسپل انتخابا ت میں بھلوارا، بندی، بیگون، بھوانی،نوائی، جہازپور،سرور، شاہ پورہ، گلاب پورہ میونسپالٹی کیلئے ایس ڈی پی آئی کے کل 43امیدوار میدان میں اتارے گئے تھے۔

جس میں بھلوارہ میونسپل کونسل وارڈ 49سے سلیم انصاری، وارڈ  57سے ناتھولال راؤ، بندی میونسپل کونسل وارڈ نمبر11سے انور حسین، بیگون میونسپل وارڈ نمبر7سے محبوب علی، وارڈ نمبر9اعتماد اجمیری، سرور میونسپل کونسل وارڈ نمبر 10سے شبینہ بانو، وارڈ نمبر 21سے شاہد قریشی، بھوانی منڈی میونسپل کونسل وارڈ نمبر29سے روبینہ، شاہ پورا میونسپل کونسل وارڈ نمبر 5سے یوسف محمد جملہ 9ایس ڈی پی آئی امیدواروں نے شاندار کامیابی درج کی ہے اور خاص طور پر کانگریس اور بی جے پی سے مذکورہ سیٹوں میں بھاری فرق سے جیت حاصل کی ہے۔

بقیہ 34امیدوار زیادہ تر دوسرے اور تیسرے مقام پر رہے اور کئی جگہ معمولی ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر محمد رضوان خان اور ریاستی سکریٹری اشفاق احمد اور ریاستی عہدیدارن نے تمام رائے دہندگان، پارٹی کارکنان اور حامیان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!