خبریںقومی

سوامی اگنی ویش کا انتقال سیکولر اقدار، عدم تشدد اور سماجی خدمت کا بڑا خسارہ: پروفیسراخترالواسع

مشہور سماجی رہنما، آریہ سماج کے بڑے نیتااوربندھوا مزدور مکتی آندولن کی پہچان سوامی اگنی ویش جی کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے

جودھ پور: مشہور سماجی رہنما، آریہ سماج کے بڑے نیتااوربندھوا مزدور مکتی آندولن کی پہچان سوامی اگنی ویش جی کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد یونیورسٹی جودھ پورکے صدر(وائس چانسلر)اورمشہور اسلامی دانشورپدم شری پروفیسر اخترالواسع نے کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیکولر اقدار کے پاسدار تھے اور عدم تشدد کے زبردست حامی و مبلغ تھے۔

اختر الواسع نے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ ایک زمانے سے مل کر کام کرنے کے قومی وبین الاقوامی سطح پر مواقع ملے جہاں ان کی خوبیوں،ہمت اور جرأت نے مجھے بہت متاثر کیا۔ہم ایچ آئی وی ایڈس کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے شریک کار تھے اور ہندوستان میں اس کے لیے قائم کردہ الائنس کے مشترکہ چیئرمین بھی رہے۔

سوامی جی ایک ایسے مذہبی عالم اور دانشور تھے جو انسانی دوستی،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کے لیے ہر وقت فکر مند رہتے تھے۔انہوں نے سیاست،مذہب،سماجی خدمت اور نشرواشاعت کے میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ان کے اٹھ جانے سے نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو آسانی سے پُر نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!