اسماعیل میاں اُوتگی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ایوارڈ
ہمناآباد: 28/ستمبر (ایس آر) رجسٹرارایوالویشن پری یار یونیورسٹی سیلم تمل ناڈو سے جاری نوٹیفیکیشن نمبر PU/Ph.D-Evaluation/AA2/2216/201 کے مطابق اسماعیل میاں ولد انور میاں ساکن اُوتگی ہمناآباد تعلقہ کوپی ایچ ڈی کی تکمیل پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری ایوارڈ کی گئی ہے۔
اسماعیل میاں نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان ہربل کاسمٹیک مصنوعات پر صارفین کا اطمینان ریسرچ گائیڈڈاکٹر پی،اشوک کمار پری یار یونیورسٹی کی نگرانی میں قلم بند کیا ہے۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری ایوارڈ ہونے پر اہلیان اُوتگی میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اہلیان اُوتگی کی جانب سے ان کی اور ان کے والدکی شالپوشی وگلپوشی کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی گئی۔ اس موقع پر محمد شکیل پٹیل، خلیل پٹیل ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔