ضلع بیدر سے

بیدر: سٹی یوتھ کانگریس کمیٹی کا مرکزی حکومت کے خلاف موم بتی جلا کر احتجاجی مظاہرہ

بیدر: 10/ستمبر (اے کے) ملک میں بڑھتی بے روزگاری سرکاری اداروں کو خانگیا نے جی ڈی پی میں مسلسل اور بے تحاشہ گراوٹ،بڑھتی مہنگائی کے علاوہ مرکزی حکومت عوام مخالف پالیسوں کے خلاف سٹی یوتھ کانگریس کمیٹی بیدر کی جانب سے احسن کمال پرویز سکریٹری ضلع کانگریس کمیٹی و اظہر خان صدر سٹی یوتھ کانگریس کمیٹی کی زیر قیادت بتاریخ 9ستمبر رات 9بجے ۹ منٹ تک موم بتی جلاکر امبیڈ کر سرکل پرمرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر احسن کمال پرویز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت کی غلط معاشی پالیسوں کے باعث ملک کی معشیت پربہت بُرا اثر پڑا ہے۔ پہلے نوٹ بندی نے کروڑوں روزگار کو ختم کیا۔اُس کے بعد جی ایس ٹی لاگو ہونے کی وجہ سے جی ڈی پربُرا اثر پڑا، غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن کی باعث 12کروڑنوکریاں چلی گئیں، حکومت سرکاری اداروں کو خانگی کمپنیوں کو فروخت کررہی ہے۔ مرکزی بی جے پی حکومت نے ہر سال دو کروڑنوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وعدہ پوراکرنے میں نا کام ر ہے، بے روزگاری اورمہنگائی جیسے پٹرول،ڈیزل، گیاس اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں زبر دست اضافہ ہوچکاہے۔

انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا۔ اس دیا جلاؤ احتجاج میں صدر سٹی کانگریس کمیٹی اظہر خان، جنرل سکریٹری ضلع یوتھ کانگریس کمیٹی شیخ اکمل، صدر ضلع کانگریس ایس سی سیل ڈی کے سنجیو کمار، یوتھ کانگریس قائد محمد عبدالنعیم، نائب صدر سٹی کانگریس سنجیو رام داس، امر ساگر سٹی پریسیڈنٹ ایس سی سیل، سیدخضر جنرل سکریٹری سٹی یوتھ کانگریس کے علاوہ کئی افراد شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!