صبیحہ تحسین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کئے جانے پر مبارک باد
بیدر: 10/ستمبر (وائی آر) گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کے شعبہٴ اردووفارسی کی ریسرچ اسکالر صبیحہ تحسین زوجہ جناب محمد خلیل الرحمن کوان کے تحقیقی مقالے ”ڈاکٹر صغریٰ عالم:حیات اور ادبی خدمات“پر گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ نے ڈاکٹر یٹ کی اعلیٰ ڈگری ایوارڈ کی ہے۔انھوں نے اپنامقالہ ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی کی رہنمائی میں مکمل کیا۔ محترمہ صبیحہ تحسین کو ڈاکٹر یٹ کی ڈگری حاصل ہونے پر بیدرکے ادبی اور تعلیمی حلقوں میں مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
مبارک باد پیش کرنے والوں میں رخسانہ نازنین جوائنٹ سکریڑی یاران ادب بیدر، وائفہ اشرف معاون سکریڑی، محمدیوسف رحیم بیدری جنرل سکریڑی یاران ادب بیدر، محمد عظیم بادشاہ بھالکی، ناظرہ بیگم، محترمہ نوشادبیگم سکریٹری بزمِ غزالاں بیدر، سیدہ وسیم بانو، اِرم فاطمہ،سینئر صحافی حضرات جناب محمدعبدالصمد منجووالا،ڈاکٹر مجاہد مسعود بیدر، مولوی محمد نصیرالدین (ظہیرآباد)اور مسٹر آزاد،وغیرہ شامل ہیں۔ اِن تمام نے اس توقع کااظہار کیاہے کہ ڈاکٹر صبیحہ تحسین اپنے علمی، تعلیمی وادبی مقام کاخیال رکھتے ہوئے آئندہ اردو زبان کی خدمت میں لگی رہیں گی۔