ضلع پنچایت رکن انیل گنڈپا برادار کے انتقال پر تعزیتی اجلاس
بیدر: 10/ستمبر (وائی آر) بیدر بی جے پی شہر ی منڈل اور بیدر فرینڈس اسوسی ایشن کے تحت آج 10ستمبر کو شہر کے جے بھوانی فنکشن ہال میں ضلع پنچایت رکن آنجہانی انیل گنڈپا برادار کو شردھانجلی پیش کی گئی۔ سینئر قائد این آرورمانے کہاکہ نوجوان قائد کے انتقال سے بی جے پی کا بڑا نقصان ہواہے۔ آنجہانی کے خاندان کو صبر اور شانتی کے ساتھ زندگی کرنے کی بھگوان توفیق دے۔ بی جے پی سٹی صدر ہنمنت بڑلا، سینئر قائدین میں چندرشیکھرگادا، چندرشیکھر پاٹل شیخا پور، ناگشٹی وگداڑے، کلیان راؤ برادار، کرن پالم، سنجیوکمار پاٹل، برہمانند کورے، دیویندر ایمے کر، گنونت بھاوی کٹی، جگو برادار، راجو کوڈّیکر، نریندر گورشٹی، راجیندر منی گیرے، راجو کومٹی، سنیل کمار گاولی اور آنجہانی انیل گنڈپا برادار کے خاندان کے اراکین موجود تھے۔ اس بات کی اطلاع سنیل کمار گاولی جنرل سکریڑی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔