ضلع بیدر سے

بگدل میں لائبریری کی خستہ حالت مسئلہ پرSIO کی کوشیش رنگ لائی


چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر محض 2 دن میں لائبریری کا کیا گیا بہترین سیٹ اپ
مقامی عہدیداروں پر برہم طلبہ و نوجوان میں خوشی کی لہر
ایس آئی او نے ادا کیا تمام ذمہ داران کا شکریہ

بیدر: 8/ستمبر (اے این این) بگدل گرام پنچایت لائبریری انتہائی خراب ہوچکی تھی، ایس آئی او بگدل یونٹ کے ایک وفد نے طلبہ و نوجوانوں کے ساتھ مقامی لائبریری کا جائزہ لیا اور خراب حالت پر مقامی ذمہ داروں کی توجہ دلائی، لیکن ذمہ داروں نے ٹال مٹول کی پالیسی اپنائی۔ تین تین مرتبہ مقامی ذمہ داروں کو میمورینڈم بھی دیاگیا، مگر مقامی ذمہ داروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

اس سلسلے میں ایس آئی او بگدل یونٹ نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش میں اعلی عہدیداروں سے ملاقات کا فیصلہ کیا اور تعلقہ ایکزیکٹیو آفیسر اور ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو بھی میمورنڈم دیا، جس میں ایس آئی او نے یہ ڈیمانڈ کیا کہ گرام پنچایت لائبریری کو اچھی طرح سے سیٹ اپ کیا جائے اور وقت مقرر پر کھولاجائے۔ جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے فورا توجہ دیتے ہوئے ایس آئی او بگدل یونٹ کے وفد کو مناسب کاروائی کرنے کا تیقن دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کرکے اس جانب توجہ دلائی اور میمورنڈم پیش کیاگیا تو فوری طور پر مقامی ذمہ داران اس مسئلہ پر توجہ دینے لگے اور محض 2 دن کے اندر لائبریری کا باضابطہ طور پر بہترین سیٹ اپ کیاگیا۔ ایس آئی او کے ذمہ داران نے بتایا کہ اگر کوئی سرکاری عہدیدار اپنی خدمات کو انجام دینے میں کوتاہی، سستی یا کاہلی کا مظاہرہ کرتا ہے توعوام کو چاہیے کہ وہ اعلی عہدیداران سے مل کر مسائل کی جانب توجہ دلائے جانے پر عوامی فلاح و بہبود کے کام انجام دیے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے ایس آئی او، اپنے قیام سے ہی طلباء و نوجوانوں کے مسائل کو لیکر کافی سنجیدہ اور انہیں حل کرنے کے لیے مسلسل کوشاں رہی ہے اور تاحال یہ سفر جاری ہے۔ بگدل میں طلباء و نوجوانوں کا ایک اہم ایشو تھا کہ کئی سالوں سے گورنمٹ لائبریری جو بگدل گرام پنچایت میں واقع ہے، اتنی بدحال اور کئی مہینوں سے بند اور کتابوں کو تھیلوں میں بند کر کے کباڑ خانے میں پھینک دیا گیا تھا، جسکی وجہ سے بہت ساری مہنگی اور اہم کتابیں ضائع ہوگئیں۔

اس موقع پر مسئلہ کو مقامی عہدیداروں کی جانب سے حل نہ کرنے پر برہم طلبہ و نوجوان بھی خوش دیکھے گئے۔ ایس آئی او کے صدر مقامی سہیل منصوری، ایجوکیشن سیکرٹری ندیم صابر، میڈیا سکریٹری محمد زبیر غازی، ایچ آر ایس لیڈر محمد کلیم، محمد طحی، عبد الرشید، اور ایس آئی او کے وابستگان و دیگر طلباء و نوجوان نے بھرپور کوشیش کی۔ صدر مقامی نے اس موقع پر تمام طلبہ اور نوجوانوں کے ساتھ تمام ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس مسئلہ کو حل کرنے میں ایس آئی او کا ساتھ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!