اسکول/کالج میں مفت داخلوں کے اعلان پرمبارک باد اور دعائیں: اِرم فاطمہ
بیدر: 7/ستمبر (وائی آر) ممتاز سماجی کارکن محترمہ اِرم فاطمہ، ساکن بدرالدین کالونی بیدر نے ایک صحافتی نوٹ جاری کرکے بتایاہے کہ حنظلہ اسکول اور کالج ہمناآباد کے سکریڑی محمدنجیب الدین صاحب نے مفت داخلہ کااعلان کرکے ضرورت مند طالب علم اور والدین پربہت بڑا احسان کیا ہے کیونکہ کورونا کی وباسے حالات سنگین ہوگئے ہیں۔ کاروبار کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ اگر کہیں ہے تو وہ بھی نہیں کے برابر ہے۔ معاشی بحران ہر طرف پھیلا ہواہے۔
دہم جماعت میں امسال بہترین نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات پریشان وحیران ہیں کہ آگے اڈمیشن کے لئے کیاکریں۔ والدین فکرمند ہی نہیں بچوں کے سامنے شرمندہ بھی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ سکریڑی صاحب کے فیصلے سے کافی چہروں پرمسکراہٹ اور گھروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نجیب صاحب کو خوب ترقی عطافرمائے اور آگے بھی وہ لوگوں کے ساتھ ہمدردی دکھاتے رہیں۔ میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔میں انہیں مبارک باد پیش کرتی ہوں۔