بیدر۔ یشونت پور(بنگلور) ٹرین سرویس کے آغاز کیلئے ایم پی بیدر کاوزیر ریلوے کو مکتوب
بیدر: 7/ستمبر (وائی آر) بیدر کے رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا نے 6/ستمبر کو ایک مکتوب ریلوے وزیر برائے ریاست مسٹر سریش انگڈی نئی دہلی کو روانہ کیاہے۔ اور مطالبہ کیاہے کہ بیدر۔یشونت پور (بنگلور)، یشونت پور (بنگلور)۔ بیدر، سولاپور۔ ہاسن براہ یشونت پور اور ہاسن۔ سولہ پور براہ یشونت پورٹرین کا آغاز کیاجائے۔ تفصیلات کے بموجب بیدر کے رکن پارلیمان نے اپنے مکتوب میں بتایاہے کہ کورونا وباء کے سبب مذکورہ ٹرینیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ لیکن چونکہ بیدراور گلبرگہ اضلاع کی عوام بنگلور جانے کے لئے تکلیف اٹھارہی ہیں اور ٹراویلس کو زیادہ رقم دیناپڑرہاہے۔ لہٰذا بیدر۔ یشونت پور (16572)، یشونت پور۔ بیدر (16571)، اور سولہ پور۔ ہاسن براہ یشونت پور (11311)، ہاسن۔ سولاپور براہ یشونت پور ٹرینوں کو جتنی جلدی ہوسکے شروع کیاجائے۔