ضلع بیدر سے

اقراء پبلک اسکول بسواکلیان میں منایاگیا ”یومِ اساتذہ“

بیدر: 7/ستمبر (وائی آر) صحیح علم دینے والا ایک معلم بچوں کی سیرت کا معمارہوتاہے۔ایک مسلم معلم وہ ہے جو اپنے فن کا پورا مظاہرہ کرتاہے۔ طلبہ کی صلاحیتوں پر نظر رکھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایامیں ایک معلم بناکر بھیجاگیاہوں۔ ایک معلم کوچاہیے کہ وہ بچوں کو پڑھانے کا نمونہ حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی سے حاصل کرے۔ ان خیالات کااظہار ”ٹیچرس ڈے“ کے موقع پر میراقبال علی صدر اقراء پبلک اسکول نے کیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ اللہ کے رسول ہروقت یہ دعاکرتے تھے کہ اے اللہ میرے علم میں اضافہ فرما۔ علم سے دنیاوی کامیابیاں اور اُخروی کامرانیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس سے خود کی پہچان ہوتی ہے۔ اس موقع پر سید امین الاسلام احسن نے کہاکہ دنیا کاہر وہ علم حاصل کیاجاسکتاہے جو خداسے جوڑنے والا نفع بخش ہو۔ ایک معلم کو اپنے فرض سے ہرگز کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ آخرت کی جوابدہی کے احساس کے ساتھ بچوں کی تربیت کی جائے۔ موصوف نے والدین سے بھی کہاکہ وہ اپنے بچوں کو اسکول کے حوالے کرکے ان کی تربیت کی طرف سے بے نیاز نہ ہوجائیں۔ آخر میں سید ہ امتہ العزیز کوکب پرنسپل جامعتہ الصالحات بسواکلیان نے اظہار تشکرکیا۔ اور کہاکہ یکم ستمبر سے داخلوں کاآغاز کردیاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!