نور اُردواسکول میں ”یومِ اساتذہ“ منایاگیا
بیدر: 5/ستمبر (وائی آر) نوراردوہائیرپرائمری اسکول پکھل واڑہ بیدر میں کوویڈ۔ 19کی قہرسامانیوں کے پیش نظر انتہائی سادگی سے ”یومِ اساتذہ“ منایاگیا۔ سروپلی رادھاکرشنن کی تصویر پر پھول مالاچڑھانے کے بعد اسکول کے اساتذہ جناب سخاوت علی سخاوت ؔاوردیگر اساتذہ نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔تمام اساتذہ منہ پر ماسک چڑھائے اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھے ہوئے تھے۔

