لیلیلن پبلک اسکول رآجیشور میں 10ویں جماعت میں امتیازی کامیابی پر طالب علم کو تہنیت
ہمناآباد: 5/ستمبر (ایس آر) لیلیلن پبلک اسکول رآجیشور میں دسویں جماعت کے امتحان میں اول درجہ پر آنیولے طالب علم عبدالمعیزکو تہنیت پیش کی گئی انہوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 596نمبرات حاصل کیے ہیں انکی کامیابی کا تناسب 95.36%رہاہے انہوں نے انگلش میں 120،اُردو میں 98،حساب میں 96،سائنس میں 87،کنڑا میں 96،اور سماجی سائنس میں 99نمبرات حاصل کرتے ہوئے تمام جماعت میں پہلا مقام حاصل کیا ہے دوسرے مقام پر سید چاند پٹیل آئے ہیں انہوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 575نمبرات حاصل کیے ہیں انکی کامیابی کاتنا سب 92.%رہا ہے انہوں نے انگلش میں 116،کنڑا میں 99،اُردومیں 94،حساب میں 88،سماجی سائنس میں 96،سائنس میں 82نمبرات حاصل کیے ہیں۔لیلیلن پبلک اسکول کے مسلسل تین مرتبہ صد فیصد نتائج آئے ہیں۔
اسکول کا آغاز 2008میں خان ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت کیا گیا موجودہ وقت میں اس اسکول میں ایل،کے،جی،تا دسویں جماعت تک انگریزی میڈیم میں تعلیم دی جا رہی ہے جملہ 700طالب علم اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اسکول کی خاص بات یہ ہیکہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔تعلیمی سال 2020-2021کے لئیے داخلوں کا آغاز ہو چکاہے داخلوں کے لئیے صدر مدرسہ سید ہ جبین سے اسکولی اوقات میں ربط قائم کریں۔اس تہنیتی تقریب میں محمد ضیاء الدین منتظم،محمد جاوید مدرس،چندرکانت پربھا کے علاوہ دیگر طالب علم موجود تھے۔