ظہیرآباد کے معروف شاعر سعد اللہ خان سبیل کی بیدر آمد
بیدر: 5/ستمبر (وائی آر) ظہیرآباد کے معروف شاعرجناب سعداللہ خان سبیل کی بیدر آمد کے موقع پر انھوں نے یاران ِ ادب بیدر کے دفتر پر بھی حاضری دی۔ممتا زشاعر میربیدری نے انہیں اپناتازہ شعری حمدیہ مجموعہ”مولیٰ“ پیش کیا۔ سعداللہ خان سبیل نے حمدیہ مجموعہ ”مولیٰ“حاصل کرتے ہوئے میربیدری کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر میرؔبیدری کے علاوہ سینئر صحافی جناب محمد عبدالصمد منجووالا اور دیگر احباب بھی موجودتھے۔