ضلع بیدر سے

اے ٹی ایم کارڈ دوسروں کو نہ دیں، نوجوان سائبر کرائم سے بچیں: سرکل انسپکٹر بسواراج پھلارے

بیدر: 5/ستمبر (وائی آر) حکومت نے فحش ویڈیو ز اوراس طرح کی تمام سائٹس کو Closed کررکھاہے۔ لیکن اس کے باوجود اگر کوئی فحش ویڈیو اپلوڈ کرتاہے تو یہ جرم کے دائرے میں آئے گا۔اس شخص پر کیس ہوگا۔ یہ بات C.E.N.(سائبر، اکنامک، اینڈ نیروٹکس) کرائم پولیس اسٹیشن بیدر کے سرکل انسپکٹر بسواراج پھلارے نے کہی۔ وہ آج اپنے دفتر موقوعہ مارکیٹ پولیس اسٹیشن پہلی منزل، بیدر پر ان سے ملنے گئے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے سائبر کرائم سے متعلق عوام میں بیداری پید اکرنے کے مقصد سے بتایاکہ Debit کارڈ کا 16ہندسوں والا نمبر اور CVVنمبر کبھی بھی بینک والے نہیں پوچھتے۔ اگر ایساکوئی فون آپ کو موصول ہوتو دراصل یہ کال فیک کال ہوگی۔ کیونکہ بینک کے ذمہ دارآپ کے کارڈ کے 16ہندسے اور CVنمبر نہیں پوچھتے۔ دوسری بات یہ کہ OLXمیں فوجی یونیفارم ڈال کر کار وں کو فروخت کرنے کا کاروبار کیاجارہاہے۔ جو سیدھاسیدھا دھوکادہی پر مبنی ہے۔ جس میں بتایاجاتاہے کہ ڈیڑھ لاکھ کی کار 50ہزار یا ایک لاکھ میں دی جائے گی۔آپ اتنی رقم پہلے ہمارے اکاؤنٹ میں ڈالیں۔ اس جھانسے میں عوام نہ آئے۔

تیسری بات یہ کہ اے ٹی ایم مشین کے ذریعہ رقم نکالنے کے لئے اپنا کارڈ کسی نامعلوم شخص کو نہ دیں کیونکہ ایسا بھی ہوسکتاہے کہ وہ آپ کا کارڈ بدل دے۔ ایک شخص اس میدان میں کافی معروف ہے۔ انسپکٹر پھلارے نے اس شخص کی تصویر شیئر کی اور کہاکہ یہ جہاں کہیں نظر آئے اس سے بچیں اور اس کی اطلاع پولیس کودیں۔ یہ کئی اضلاع میں کام کرتاہے اور کامیابی سے اے ٹی ایم کارڈ بدل لیتاہے۔ اور اس کے بعد ساری رقم کھاتے سے غائب ہوجاتی ہے۔ اسی طرح کم عمر لڑکیوں کے ساتھ Sex کے حوالے سے آن لائن رشتہ بنانے پرمجبور کرنا یاآن لائن آنے کے لئے انھیں اُکسانا،چیٹنگ کرنا، ان کی تصاویر ڈاونلوڈ یااپلوڈ کرنا، ان کااشتہار، انہیں پرموٹ یا اس سے متعلق ویڈیوتقسیم کرناآرٹیکل 67Aکے مطابق جرم ہے۔ فیک آئی ڈی بناکر کسی کو دھمکی وغیرہ دینے پر بھی اب ہرکوئی بآسانی سرچ کیاجاسکتاہے۔

جناب بسواراج پھلارے سرکل انسپکٹر نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سائبر کرائم انتہائی پیچیدہ جرم ہے۔ اگر کوئی ویڈیوشیئر کررہا ہے تو اس کے لئے وہ آزاد (Liberty) ہے، اس کا اس کو حق حاصل ہے لیکن اس سے اگر کسی کو ٹھیس پہنچتی ہے تب اس کے خلاف کیس بن سکتاہے۔ سائبر کرائم پر قابوپانے والے بیدر کے پولیس اسٹیشن کے بارے میں موصوف نے بتایاکہ اب سائبر کرائم پولیس اسٹیشن جدید آلات سے لیس ہوچکاہے۔ وہ اپنے پاس UFED (یونیورسل،فورنسک ایکسٹریکشن ڈیوائس) رکھتاہے جو ویڈیو کے ڈیلیٹ کئے جانے اور دوسرے پیغامات کافوری پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی طرح فورنسک ٹول کٹ بھی ہے جو لیپ ٹیاپ یا سسٹم کے ذریعہ اپلوڈ کئے جانے والی اشیاء کا پتہ لگاتی ہے۔

انھوں نے انتباہ دیاکہ ضلع بیدر کی عوام خصوصاً سائبر پر کام کرنے والے نوجوان احتیاط کریں۔ اور فضول میں غلط قدم نہ اٹھابیٹھیں۔ جس کے سبب نوجوانوں کے والدین، بیوی بچے اور بھائی بہن بلکہ سارا خاندان پریشان ہوجاتاہے۔ موصوف نے یہ بھی انتباہ دیاکہ IPایڈریس کے حوالے سے بھی نوجوان کوئی غلطی کرنے کی حماقت نہ کریں۔ نئے نئے آلات سے لیس ہماراپولیس اسٹیشن سائبر کرائم سے متعلق مستعید ہے اور اس پر پوری طرح قابو پایا ہواہے۔طلبہ کی آن لائن پڑھائی عام ہورہی ہے۔ اس دوران اگرطلبہ سے کچھ غلطی ہوجائے یا وہ سائبر کرائم سے متعلق غلط قدم اٹھابیٹھیں تو اس سوال سے متعلق انھوں نے کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!