ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں جماعت اسلامی کے تحت کونسلنگ سنٹر، شرعی پنچایت اور دیگر خدمات کے مرکز کا آغاز

حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی کو اللہ معاف نہیں کرتا، بسواکلیان میں جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس سے امیر مقامی عبدالکلیم عابد کا خطاب

بسواکلیان: 4/ستمبر(کے ایس) خدمت خلق اسلام میں ایک اہم فرض ہے۔حقوق اللہ میں انسان سے کچھ خامی ہوگئی تو اللہ تعالیٰ کے یہاں معافی ہوسکتی ہے لیکن حقوق العباد اُس وقت تک معافی نہیں ہوسکتی جب تک خود صاحب حق معاف نہیں کرتے۔ان حقوق کی ادائیگی میں غفلت اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس کے بسواکلیان کے شعبہ خدمت خلق ناظم عرفات احمد کررہے تھے۔

اس موقع پر موجود عبد الکیم عابد منصوری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ اسلام نے انسانوں کو جو حقوق سماجی معاشی، معاشرتی کمزور اور مظلوموں کے حقوق کی تائید کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اُس شخص کو ہرگز پسند نہیں کرتا جو اپنی اولاد اپنے مال و اسباب اس عزت و شہرت کی خاطر کام کرتا ہے۔ بلکہ ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ہماری ادائیں اللہ کو پسند ہو۔اور اللہ تعالیٰ اُس شخص کو پسند کرتا ہے جو لوگوں سے قریب ہوکر لوگوں کے کام آئے۔اور اُنکے ضرورت بن جائے۔ ہر وہ شخص یہ سمجھے کہ میری ضرورت کی تکمیل اس شخص کے پاس ہے جس میں اخلاص ہو۔اور یہ شخصیت کو نکھارتی ہے۔اللہ سے قریب کرتی ہے۔

ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو لوگوں کی ضرورت مندوں میں بے یار وہ مددگار لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔مگر اس میں ریا کاری، دکھاوا کے سوا کرتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لوگوں کی خدمت کرنا اُنکی ضرورت یکی خدمت کرنا،اُنکے کام آنا در اصل رات بھر نفیل نماز پڑھنے سے بہتر ہے اللہ کے دین کے لئے اسکے غلبہ کے لئے کام کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے بہترین اجر کے مستحق نہیں۔

انہیں جذبے کے تحت جماعت اسلامی شعبہ خدمت خلق کے تحت جامع مسجد سے منسلک وقف انفارمیشن سنٹر میں حسب ِذیل سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔1:Nagrik Seva Kendra
(Helpline no:7411074120(2X7
2: کونسلنگ سنٹر
3.شرعی پنچایت
.4 ڈاکٹرس فار ہیومانیٹی 4680998-080 Helpline no
5. روزگار:Rifahjobs.co
ان کے علاوہ دیگر تعلیمی کورس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!