حامد احمد جامعہ ہمدرد کے یونیورسٹی چانسلر مقرر
ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن نے حامد احمد کو جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کا نیا چانسلر مقرر کیا ہے۔ جواں سال چانسلر حامد احمد نے اپنے اس باوقار عہدے کا چارج باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔ وہ ہمدرد نیشنل لیباریٹریز کے ٹرسٹی اور فوڈ ڈویژن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں ۔انہوں نے 2017ء سے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کے سکریٹری کا اہم عہدہ بھی سنبھال رکھا ہے۔
حامد احمد نےجامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اسکے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔