73 سالوں میں پہلی بار معیشت اور عام آدمی دونوں کی کمر توڑی گئی: کانگریس
کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے معیشت کی ابتر حالت پر بیان جاری کیا اور مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے لکھا،
’’73 سال میں پہلی بار معیشت اور عام آدمی دونوں کی کمر توڑی گئی۔ معاشی تباہی اور مالی ایمرجنسی میں ملک کو دھکیلا جا رہا ہے اور زمیندوز ہونے والی جی ڈی پی اس کا ثبوت ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی-جی ایس ٹی اور ملک بندی (لاک ڈاؤن) ماسٹر اسٹروک نہیں اصل میں ڈیزاسٹر اسٹروک ہیں۔