انڈیا ان لاک 3.0: رات کا کرفیو ختم، 31 اگست تک اسکولس/ کالجس رہیں گے بند
نئی دہلی: 29/جولائی. حکومت ہند کے وزارت داخلہ نے آج اہم فیصہ لیتے ہوئے ‘ان لاک تھری’ کا اعلان کیا ہے جس میں عوام کو کافی سہولیات دی گئی ہیں اعلامیہ کے اہم نکات اس طرح ہیں۔
1) رات کے وقت کا کرفیو ہٹا دیا گیا-
2) 5 اگست سے جیم خانے اور یوگا سینٹر کھول دیئے جائیں گے، یہاں آنے والوں کو سماجی دوری کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔
3) 15 اگست کو یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد سماجی دوری اور ماسک پہن کر کیا جاسکتا ہے۔
4)31 اگست تک اسکولوں / کالجیس کو بند رکھا جائے گا۔
5) میٹرو ریل، سینیما ہال،؛ سوئمنگ پولس، آئندہ احکامات تک بند رکھے جائیں گے۔
6) سیاسی، سماجی، مذہبی، تعلیمی، اور ہر قسم کے پروگرامات کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔
7) کنٹینمینٹ زون میں 31 اگست تک سختی کیساتھ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔
8) ضلعی / ریاستی / ملکی طور پر جاری احکامات کی پابندی ضروری ہوگی۔
مزید تفصیلات کیلئے وزارت داخلہ کے جاری اعلامیہ کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔