مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ صحت یاب، اسپتال سے ہوئے ڈسچارج
نئی دہلی: 31/اگست. مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو پیر کے روز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے فارغ کردیا گیا۔ ایمس نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مسٹر شاہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں جلد ہی فارغ کردیا جائے گا۔
مسٹر شاہ کو ہلکے بخار کی شکایت کے بعد 18 اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا 12 دن تک ایمس میں علاج ہوا۔ اس سے قبل شاہ کورونا وائرس سے بھی متاثرہوئے تھے۔ انہیں 2 اگست کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 14 اگست تک وہاں ان کا علاج ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ کو آج صبح ایمس سے فارغ کیا گیا ہے۔
یاد رہے امت شاہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر گھر واپس آئے تھے، تاہم انفیکشن کے بعد کچھ پریشانیوں کے سبب علاج کے لئے انہیں 18 اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایمس کے ڈائرکٹر رندیپ گلیریا کی سربراہی میں ایمس میں ان کا علاج کیا گیا ، جہاں آج صحت مند ہونے کے بعداسپتال سے فارغ کردیا گیا۔