مختصر مگر اہم

لکھنؤ ایئرپورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا، ایئرپورٹ میں ہی دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی

لکھیم پور کھیری جانے کے لئے لکھنؤ ایئرپورٹ پر پہنچے راہل گاندھی کو پہلے تو انتظامیہ نے باہر نہیں نکلے دیا گیا، اس کے بعد انہیں نجی گاڑی میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس سے ناراض ہو کر راہل گاندھی دھرنے پر بیٹھ گئے۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’ہم کار کے ذریعے لکھیم پور جانا چاہتے ہیں لیکن پولیس چاہتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ ان کی گاڑی میں جائیں۔ میں نے ان سے کہا کہ ہمیں اپنی نجی گاڑی میں جانیں دیں۔ یہ کچھ منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم یہیں بیٹھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!