صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم مودی نے دی اونم کی مبارکباد
نئی دہلی:31/اگست. صدر رام ناتھ کووند نے پیر کو اونم کے موقع پرلوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’ہم ضرورت مند لوگوں کی مدد اور کووڈ ۔19 کی روک تھام کے لئے تمام رہنما اصولوں پر عمل کریں‘‘۔
مسٹر کووند نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ’’اونم کے مقدس تہوارکے موقع پر سب کو بہت بہت مبارکباد ۔ اونم کا تہوار ہمارے خوشحال ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔ نیز یہ نئی فصل کی آمد پر فطرت سے اظہار تشکر کرنے کا بھی ایک موقع ہے۔ اس موقع پر ہم ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور کووڈ ۔19 کی روک تھام کے لئے تمام رہنما اصولوں پر عمل کریں‘‘۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اونم کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انوکھا تہوار ہے جس میں ہم آہنگی کا جشن منایا جاتا ہے۔
جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں اونم ایک اہم تہوار ہے۔ یہ کیرالہ کا ایک ریاستی تہوار بھی ہے۔ اونم کا تہوار ہر سال ستمبر میں راجہ مہابلی کے استقبال کے لئے منعقد کیا جاتا ہے جو 10 دن تک جاری رہتا ہے۔ اس تہوار کا آغاز کیرالہ کے ترککارا ( کوچی کے قریب ) وامن مندر سے آغاز ہوتا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا ’’آپ سب کو اونم کی مبارکباد ۔ یہ ایک انوکھا تہوار ہے جس میں ہم آہنگی کا جشن منایاجاتا ہے۔ یہ ایک ایسا موقع ہے جب ہم اپنے محنتی کسانوں سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ سب خوش اور صحت مند رہیں۔