جرائم و حادثات

چلتی بس اور 40 مسافروں کی موجودگی میں خاتون کی آبروریزی، ملزم کنڈکٹر گرفتار

چلتی بس میں خاتون سے عصمت دری کا واقعہ یمنا ایکسپریس وے پر ڈبل ڈیکر بس میں پیش آیا، خاتون کا تعلق دہلی سے ہے اور وہ بس کے ذریعے لکھنؤ سے دہلی کے سفر پر تھی

یوپی کے متھرا میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ساتھ چلتی بس میں عصمت دری کی گئی ہے۔ یہ واقعہ متھرا کے مانٹ علاقہ کا ہے۔ ڈبل ڈیکر بس میں سفر کرنے والی خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کنڈیکٹر کو گرفتار کر لیا۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ خاتون دہلی کی رہائشی ہے اور ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے لکھنؤ سے دہلی تک کا سفر طے کر رہی تھی۔ بس کنڈکٹرنے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ صبح پانچ بجے کے قریب منہ کالا کیا۔ اس خاتون نے 112 نمبر پر ڈائل کر کے خود پولیس میں شکایت درج کروائی۔ اس معاملے میں ایس پی دیہت سری چند کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کے ساتھ ڈبل ڈیکر بس میں مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی ہے۔ مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔ خاتون نے 29 اگست کو ڈائل 112 پر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی اطلاع دی۔ پولیس نے اس معاملہ میں ملزم کنڈکٹر کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

بس میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بس مانٹ ٹول پر روکی تو خاتون نے کنڈکٹر کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ بس میں اس وقت 40 کے قریب افراد سوار تھے۔ عصمت دری کے واقعے سے بس میں بیٹھے تمام مسافر بے خبر تھے، جب خاتون نے عصمت دری کے بارے میں کہا تو سب کے ہوش اڑ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!