جمہوریت خطرے میں، ملک کا منھ بند رکھنا چاہتی ہے مودی حکومت: سونیا گاندھی
چھتیس گڑھ اسمبلی کی نئی عمارت کی سنگ بنیاد تقریب کے دوران کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بولتے ہوئے کہا کہ “ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ ہمارا آئین ان تعمیرات سے نہیں جذبات سے بچا رہے گا۔ ان عمارتوں میں آلودہ اور غلط سوچ کے داخلے کو روکنا ہوگا تبھی ہمارا آئین بچے گا۔” انھوں نے مزید کہا کہ “آزادی کی لڑائی کے دوران ہم نے جو عزم کیا تھا، اسے پورا کرنے کے لیے اب بھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ گزشتہ کچھ وقت سے جمہوریت کے سامنے نئے چیلنجز کھڑے ہوئے ہیں۔ جمہوری ادارے منہدم ہو رہے ہیں۔ لوک شاہی پر تاناشاہی کا اثر بڑھ رہا ہے۔”