ضلع بیدر سے

شاہین سِول سروس اکاڈیمی کی جانب سے IAS اور IPS اینٹی گریٹیڈ کورس کاآغاز، 6 اور27 ستمبر کو ہوگا ٹسٹ

بیدر: 29/اگست (پریس ریلیز) شاہین ادارہ جات بیدر جو تعلیمی میدان میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے جہاں سے اب تک سیکڑوں طلباء و طالبات میڈیکل و انجینئرنگ کے علاوہ دیگرپیشہ ورانہ کورسس میں داخلہ کے اہل ہوکر حصول تعلیم کے بعدملک و بیرون ملک میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے تعلیمی میدان میں ایک اور بڑی فکر لے کر آگے آئے ہیں۔

آج ملک میں تعلیمی پالیسیوں کے پیش نظر طلباء کو سیول سروسز کی جانب راغب کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم اُمیدواروں کو کامیابی کیلئے میٹرک سے قبل جماعتوں سے ہی ذہن سازی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ آگے چل کر خود ہی اس کیلئے تیار ہوں‘اس ضمن میں شاہین سیول سروس اکاڈیمی کی جانب سے آئی اے ایس اور آئی پی ایس اینٹی گریٹیڈ کورس شروع کردیا گیاہے۔

اس کورس کی نوعیت یہ ہے کہ پی یو سی سالِ اول میں آرٹس اور کامرس کے ساتھ ساتھ آئی اے ایس اور آئی پی ایس اور سی اے کلائیٹ کی تربیت دی جائے گی۔اسی طرح بی اے‘بی ایس سی میں بھی طلباؤ طالبات کیلئے بھی آئی اے اسی اور آئی پی ایس کی تربیت دی جائے گی۔ جماعت ہشتم سے ہی یہاں پر آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے علاوہ NEET/JEE/CA/CS/CLAT/NTSEکی تربیت دی جائے گی‘جس میں داخلہ جاری ہیں۔

جماعت ہشتم و نہم کے طلبہ کیلئے انٹیگریٹیڈ سیول سرویسز‘پی یو سی سالِ اول آرٹس اور کامرس کے طلبہ کیلئے IAS I IPS I CS I CLAT کے ساتھ تربیت‘تین سال کیلئے بی اے‘ بی ایس سی‘اور بی کام کے طلبہ کو روایتی کورس کے ساتھ( IAS IPS (UPSC کی تربیت دی جائے گی‘گریجویشن کے بعد UPSCکیلئے ایک سال کیخصوصی کورس کے ساتھ خصوصی تربیت دی جائے گی۔ اس ضمن میں اسکالر شپ ٹسٹ بپی رکھا گیا ہے۔

جماعت ہشتم‘ نہم اور پی یو سی سالِ اول (آرٹس‘ سائنس‘اور کامرس) اور بی اے‘بی ایس سی‘ اور بی کام کے طلبہ کیلئے (انٹیگریٹیڈ سیول سرویس کورسز)کا 6/ستمبر کو ٹسٹ ہوگا اور ایک سالہ یو پی ایس سی کورس (گریجویشن کے بعد)طلبہ کیلئے 27/ستمبر2020کو ٹسٹ ہوگا۔ رجسٹریشن و مزید تفصیلات کیلئے ہماری ویب سائیٹ www.shaheengroup.org پر جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!