شاہین سیول سرویس اکاڈیمی کی جانب سے 29/اگست تا3/ستمبر آن لائن سمپوزیم کا انعقاد
بیدر: 29/اگست (پریس ریلیز) شاہین سیول سرویس اکاڈیمی کی جانب سے سیول سروسس کے خواہشمند طلبہ کیلئے مفت آن لائن سمپوزیم کا انعقاد 29/اگست سے 3/ستمبر تک شروع منعقد ہورہا ہے‘ جس میں یو پی ایس سی کے ماہر شخصیات آپ کی رہنمائی کریں گے۔اس سمپوزیم کو شاہین ادارہ جات کی ویب سائیٹ www.shaheengroup.org پر براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔
پرشانت بیجاسپور ایم ڈی.بیجاس گروپ CAسے متعلق 29/اگست کو رات8 بجے رہنمائی کریں گے‘ٹولیکا رانی سابق انڈین ایرفورس آفیسر30/اگست کو رات8بجے CDSکے ضمن میں رہنمائی کریں گے۔یکم ستمبر کو جناب سمیر صدیقی یو پی ایس سی ٹرینرIASکے ضمن میں رہنمائی کریں گے۔2/ستمبر کو رات8بجے جناب سید اکبر علی اتالیق وراثت‘IIM,احمد آباد CATسے متعلق رہنمائی کریں گے۔
عبداللہ اعظم ریسرچ اسکالر آکسفورڈ یونیورسٹی 3ٖستمبر کو رات 8بجے CLATکے ضمن میں رہنمائی کریں گے۔ ا سکے علاوہ مسٹر مکیش سہائے IASڈائریکٹر شاہین سیول سرورس اکاڈیمی 29/اگست سے 3/ستمبر تک بوقت سہ پہر3:30بجے روزانہ حسب ذیل ایک ایک کورس کے سلسلہ میں NTSE,SSC,CLAT,UPSC,NDA/CDS کے رہنمائی کریں گے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے خواہشمند طلباء سے اس سنہری موقع کا فائدہ اُٹھانے کیلئے وقتِ مقررہ پر راست دیکھنے کی گزارش کی ہے۔