جے ای ای اور نیٹ کے طلبا ہر حالت میں چاہتے ہیں امتحان: مرکزی وزیرتعلیم
مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ “این ٹی اے کے ڈی جی نے مجھے بتایا ہے کہ جے ای ای میں 8.58 لاکھ امیدواروں میں سے 7.5 لاکھ طلبا نے داخلہ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر لئے ہیں۔ نیٹ کے لئے 15.97 لاکھ امیدواروں میں سے 10 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے 24 گھنٹوں میں ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر لیے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلبہ چاہتے ہیں کہ امتحان کسی بھی قیمت پر لیا جائے۔
NTA DG told me that 7.5 lakhs out of 8.58 lakhs candidates in JEE have downloaded admit cards. For NEET, over 10 lakhs out of 15.97 lakhs candidates downloaded admit cards in 24 hrs. It shows that students want that exams are held at any cost: Education Minister Ramesh Pokhriyal pic.twitter.com/LfOcHfRXSU
— ANI (@ANI) August 27, 2020