ٹاپ اسٹوری

کورونا سے صرف پھیپھڑے ہی نہیں، دیگر اعضاء کو بھی خطرہ: ایمس کے ماہرین کا دعوی

ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کا کہنا ہے کہ کووڈ- 19 صرف پھیپھڑوں کو متاثر نہیں کرتا بلکہ اس وائرس سے جسم کے سبھی اعضاء کو خطرہ ہے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 وائرس صرف پھیپھڑوں کو متاثر نہیں کرتا بلکہ اس وائرس سے مریض کے تمام اعضاء متاثر ہو سکتے ہیں اور شروعاتی علامتیں سینے کی شکایت سے بالکل جدا ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دیگر اعضاء کو شامل کرنے کے لئے بس سانس کی علامتوں کی بنیاد پر ہلکے، درمیانے اور سنگین کیٹیگریز میں معاملوں کو تقسیم کرنے پر پھر سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا، ڈاکٹر ایم وی پدما شریواستو، دل کے امراض کے ماہر ڈاکٹر امبج رائے، محکمہ میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نیرج نشچل سمیت ادارہ کے ماہرین نے نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر ’نیشنل کلینیکل گراؤنڈ راؤنڈس‘ پر اپنے ہفتہ واری اجلاس میں کووڈ-19 کا پھیپھڑوں میں ہونے والی ممکنہ پیچیدگیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ کیونکہ ہم نے کووڈ- 19 وائرس پر زیادہ سے زیادہ کام کیا ہے، اس لئے ہمیں یہ احساس ہوا ہے کہ یہ پھیپھڑوں پر اپنا اثر دکھاتا ہے۔ بنیادی حقیقت یہ ہے کہ وائرس اے سی ای 2 ریسپیریٹر سے جسم کے خلیات یعنی سیلس میں داخل ہوتا ہے اس لئے سانس کی نلی اور پھیپھڑوں میں اس کی تعداد زیادہ ہو تی ہے لیکن یہ دوسرے اعضاء میں بھی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسم کے دوسرے اعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ انہوں نے ایسے کئی مریض دیکھے ہیں جن کو پھیپھڑوں میں کم اور دیگر اعضاء میں زیادہ پریشانی رہی ہے۔ ماہرین نے اس موقع پر کچھ ایسی مثالیں پیش کیں جہاں مریض کو بغیر علامتوں والا، ہلکے کووڈ انفکشن والا مریض بتایا گیا لیکن مریض کے پھیپھڑوں کے علاوہ دیگر اعضاء میں زیادہ پریشانیاں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!