ہمناآباد، چٹگوپہ: مولانا آزاد ماڈل انگلش میڈیم اور مرارجی دیسائی اقامتی اسکول میں چھٹی جماعت کے لیے داخلوں کا آغاز
ہمناآباد: 26/اگست (ایس آر) محکمۂ اقلیتی بہبود کی جانب سے اقلیتوں کے بچوں کو انگلش میڈیم میں تعلیم دینے کی غرض سے مرار جی دیسائی اقامتی اسکول اور مولانا آزاد ماڈل انگلش میڈیم اسکول چلائے جا رہے ہیں جس میں تعلیمی سال 2020-21کے لئیے چھٹی جماعت میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ہمناآباد میں مرار جی دیسائی اقامتی اسکول بڑلاء کالج کٹھلی روڈ میں قائم کیا گیا ہے،چھٹی جماعت میں ہر نئے تعلیمی سال میں جملہ 50طالب علموں کو داخلہ دینا ہے جن میں اقلیتی طبقات جیسے مسلم،سکھ،جین،بدھسٹ،پارسی،کرسچن طبقہ کے 38 طالب علموں کو داخلہ دینا لازمی ہے اور بقیہ 12سیٹوں پر اُ بی سی طبقہ کے طالب علموں کو داخلہ دینا ہے۔اسکے علاوہ ہمناآباد اور چٹگوپہ میں مولانا آزادماڈل اسکول (انگلش میڈیم) یہ اسکول بھی محکمۂ اقلیتی بہود کی جانب سے چلائے جا رہے ہیں، ہمناآباد میں مولانا آزاد ماڈل انگلش میڈیم اسکول ہاؤزنگ بورڈ کالونی میں قائم کیا گیا ہے اور چٹگوپہ میں ہاؤزنگ بورڈ کالونی نئے پولیس اسٹیشن کے عقبی حصہ میں مذکورہ اسکول قائم کیا گیا ہے۔
اس اسکول میں چھٹی جماعت کے لیے داخلہ کیے جا رہے ہیں رواں تعلیمی سال میں جملہ ساٹھ طالب علموں کو داخلہ دیا جائے گاجس میں اقلیتی طبقہ کے 45طالب علم اور بقیہ 15طالب علم اُو بی سی طبقہ سے ہونگیں ان اسکولوں میں داخلہ لینے کے لئیے طالب علم کو پانچویں جماعت میں کامیاب ہونا چاہئیے اسکے علاوہ انکم کاسٹ،آدھار کارڈ، مارکس شیٹ،بنک پاس بک،ٹی سی اور دو عد پاسپورٹ سائز فوٹو کی ضرورت ہے،مرارجی دیسائی اسکول میں داخلہ ملنے کے بعد طالب علموں کو اسکول میں رہائیش لازمی ہے۔ان اسکول میں پڑھنے والوں سے کسی بھی قسم کی کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی ہے بلکہ حکومت کی جانب سے ہر سال پانچ ہزار روپے کی اسکالر شپ دی جاتی ہے۔اسکول کی جانب سے طلباء کو دی جانے والی سہولتیں یہ ہیں اسکول یونیفارم،جوتے،کتابیں،کاپیاں،پین،پنسل، نہانے اور کپڑے دھونے کا صابن،ٹوتھ پیسٹ،بالوں کا تیل بھی دیا جاتا ہے اس کے علاوہ دیگرتعلیمی اشیاء مفت میں فراہم کی جاتی ہیں اور تین وقت کا کھانہ اور شام میں اسنیکس دیے جاتے ہیں۔
مذکورہ تمام سہولتیں اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے لئیے حکومت کرناٹک کی جانب سے مفت میں فراہم کی جارہی ہیں،اس ضمن میں مسلمانان ہمناآباد سے اپیل کی جاتی ہیکہ جو بھی اپنے لڑکے اور لڑکیوں کوان اسکولوں میں داخلہ دلوانے کے خواہشمند ہیں وہ احباب اسکول کے اوقات میں رابطہ کریں مرارجی دیسائی اسکول ہمناآباد کے لئیے مہیش ریڈی 9845036156 اور مولانا آزادماڈل انگلش میڈیم اسکول ہمناآباد کے لیے سلمہ مُبین9986832911 اور چٹگوپہ میں مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول کے لئیے7812987070پرربط کریں۔