مودی کو ڈگریاں واپس کریں بے روزگار نوجوان: ڈی کے شیو کمار
بنگلورو: کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کے روز بے روزگار نوجوانوں کو واضح کہا کہ وہ اپنے ڈگری سرٹیفکیٹ کو بڑے پیمانے پر حکومت کو واپس بھیجیں۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام بے روزگار نوجوانوں کو کال کررہا ہوں کہ وہ اپنے ڈگری سرٹیفکیٹ پی ایم مودی کو واپس کریں۔ شیوکمار نے کہا کہ مودی نے ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ سرکاری ملازمتوں کے بجائے حکومت نجی شعبے میں نوکریاں پیدا کرنے کے لیے پالیسیاں تشکیل دی ہیں۔ مودی کی سالگرہ (17 ستمبر) کو بے روزگاری کے دن کے طور پر منائیں۔