ضلع بیدر سے

بیدر: سید راجہ مستان ؒ کا سالانہ صندل شریف

بیدر: 26اگست (اے ایس ایم) سید راجہ مستان ؒ موقوعہ بہ احاطہ مسجد قباء بیرون فتح دروازہ بیدرکا سالانہ صندل شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ تفصیلات کے بموجب حسب عمل روایت قدیم بروز جمعہ 28/ اگست م 8محرم الحرام بعد نماز مغرب تا قبل از وقت نماز عشاء صندل مالی کی خصوصی رسومات عقیدتمندان حضرت ممدوح ؒانجام دیں گے۔ بعد ادائیگی صندل مالی سلام گلہائے عقیدت، فاتحہ و تقسیم تبرکات عمل میں آئیں گے۔نصیر شاہ، سید سکندر علی رضوی قادری نے بتایا کہ کورونا ماحول کے پیش نظر عقیدتمندان کو چاہیئے کہ وہ اپنے چہروں پر ماسک، اور سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے صندل شریف میں شرکت فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!