انتقال پُرملال

انتقال پرملال

بیدر: 23/اگست (وائی آر) مولانامحمد تصدق ندوی چٹگوپہ کی اطلاع کے بموجب حافظ سید انس (16سالہ) متعلم شعبہ ئ عالمیت دارالعلوم وحیدیہ منااکھیلی بیدر کامختصرعلالت کے بعد انتقال پرملال ہوا۔ انا للہ واناالیہ راجعون للہ ما اخذ ولہ مااعطی کل شئی عندہ باجل مسمی۔نماز جنازہ بعد ظہر مسجد محمدی لاڈ بازار حیدرآباد میں اداکی گئی۔ تدفین درگاہ قبرستان لنگر حوض حیدرآباد میں عمل میں آئی۔ مولانا محمدتصدق ندوی کے حقیقی بھانجے حافظ سید انس،دارالعلوم وحیدیہ منااکھیلی کے ہونہا راور انتہائی ذہین طالب علم تھے۔ جید حافظ قرآن ہونے کے علاوہ بہترین نعت خواں بھی تھے۔ قرآن مجیدکو انتہائی خوش الحانی سے پڑھا کرتے تھے۔ عامتہ المسلمین سے درجات کی بلندی کے لئے دُعا کی درخواست کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!