بسواکلیان: توجہ دلانے پر بھی بلدیہ کی عدم توجہی پر برہم عوام نے بلدیہ دفترکو ہی مقفل کردیا
بسواکلیان: 24/اگست(کے ایس) بسواکلیان بلدیہ حلقہ نمبر 2میں مسلسل بارش کی وجہ سے راستوں کی حالت خراب ہوگئی ہے۔ روڈ خراب ہونے کی وجہ سے عوام کو چلنے پھرنے کی مشکل ہورہی ہے۔ عوام تنگ آمد تو جنگ آمد کے محاورے پر عمل کرتے ہوے دفتر بلدیہ کو مقفل کرتے ہوئے شدید احتجاج درج کیااور اپنے مسائل رکھے۔بتایا جاتا ہیکہ حلقہ نمبر 2محلہ شاہ حُسین کافی عرصہ سے مسلسل بارش سے عوام کا چلنا دو بھر ہوگیا ہے۔ متعدد بار اربابِ مجاز کو توجہ دلائی گئی کہ نالیوں کا پانی راستوں میں آرہا ہے اور گھروں میں داخل ہورہا ہے۔ لیکن ارباب مجاز خود ایم.ایل.اے.آکر عوام کو مسائل حل کرنے کا تیقن دیا لیکن ایک طویل عرصہ گُزرنے کے بعد بھی آج تک عمل نہیں کیا گیا۔ جسکی وجہ سے موجودہ موسم مسلسل بارش کی وجہ سے حالت اور ابتراہ ہوگئے۔اسلیے آج بلدیہ دفتر آکر وارڈ نمبر 2کے عوام دفتر کو مقفل کیا۔