خبریںریاستوں سےقومیکرناٹک

بنگلورو میں شان رسالتؐ میں گستاخی کے خلاف پرتشدد احتجاج، پولیس فائرنگ میں 3 ہلاک

بنگلورو: 12/اگست- بنگلوو میں  منگل کی رات سوشیل میڈیا پر شان رسالتؐ میں گستاخی والے پوسٹ پر اچانک تشدد پھوٹ پڑا اور مسلمانوں نے زبردست احتجاج منظم کیا۔ تفصیلات کے بموجب ایک کانگریس رکن اسمبلی کے ایک قریبی رشتہ دار نے سوشیل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے شانِ رسالتؐ میں گستاخی کی تھی۔

اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی عوام میں شدید بے چینی اور برہمی پیدا ہوگئی اور وہ رکن اسمبلی کی قیامگاہ پر جمع ہوگئے۔ عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی کی قیامگاہ کے باہر گاڑیوں کو نذر آتش کردیا ۔  پولیس کی گاڑیاں بھی جلادی گئیں ۔ صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ حالات پر قابو پانے پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی۔ فائرنگ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

صورتحال کی سنگینی اور کشیدگی کو دیکھتے ہوئے شہر کے دو پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ شہر میں امتناعی احکام بھی لاگو کردیئے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کے رویہ نے بھی عوام کو مزید برہم کردیا تھا کیونکہ جب رکن اسمبلی کے رشتہ دار نوین نامی گستاخ نے یہ پوسٹ کیا تو کچھ مقامات پر مقامی عوام نے پولیس میں شکایت درج کروانے کی کوشش کی ۔تاہم پولیس نے شکایت درج کرنے کے بجائے انہیں باہمی طور پر مسئلہ کی یکسوئی کا مشورہ دیا ۔ اس پر عوام برہم ہوگئے اور پرتشدد احتجاج کیا ۔

احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ پولیس فوری کارروائی کرے اور گستاخ کو گرفتار کیا جائے ۔ اطلاعات ملی ہیں کہ ہجوم نے دو مقامات پر پولیس اسٹیشنوں پر حملہ کی بھی کوشش کی جس پر وہاں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔ رکن اسمبلی کے مکان کے باہر بھی ہجوم نے جمع ہوکر توڑ پھوڑ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!