ضلع بیدر سے

طلبہ سیول سروسیس میں اپنا مقام پیدا کریں: محمد الیاس احمد

بیدر: 12/اگست (اے این) محمد الیاس احمد نیشنل سکریٹری ہیومن رائٹ و چیئر مین E7نیوز نے UPSCمیں ملکی پیمانے پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محمد ندیم الدین، قمر الدین اور ڈاکٹر سید زاہد علی کو مبارک باددی اور مزید کہا کہ حیدرآباد کرناٹک کے طلباء صرف میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم کی طرف اپنی توجہ مرکوز نہ کریں؛ بلکہ سیول سرویسس، قانون اور فوج میں بھی اپنی نمایاں کو پیش کریں۔ شہر بیدر کے محمد ندیم الدین اور قمرالدین خان نے جس طرح UPSCمیں اپنی جد و جہد سے نمایا ں کامیابی حاصل کی ہے، اسی طرح شہر بیدر سے کثیر تعداد میں طلبہ UPSCامتحان میں شریک ہوکر نمایاں کامیابی حاصل کریں اور سیول سرویسس میں اپنا مقام پیدا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!