ہمناآباد: دسویں جماعت کے نتائج، لڑکوں کے مقابلہ۔ لڑکیوں نے ماری بازی
ہمناآباد : 12/اگست (ایس آر) ہمناآباد میں دسویں کے جماعت کے سال 2019-20کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے جس میں نجی اسکولوں کا متاثرہ کُن رہا ہے وہیں پر سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں کا نتیجہ مایوس کُن رہا ہے اس مرتبہ لڑکوں کے مقابلہ میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے،شاہین اسکول اُردو میڈیم سے جملہ 44طلباء وطالبات نے امتحان لکھا جس میں چھے طلبہ وطالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی تمام جماعت میں اول نمبر پر صادیخہ مہک بنت محمد آیاز آئیں انہوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 575نمبرات حاصل کیے ہیں انکی کامیابی کا تناسب 92% رہا ہے،34طالب علم فرسٹ کلاس اور سکنڈ کلاس 3طالب علم پاس ہوئے ہیں شاہین اُردومیڈیم اسکو ل کی کامیابی کا تناسب 97.72%رہاہے۔
شاہین اسکول انگلیش میڈیم سے جملہ 44طلباء وطالبات نے امتحان لکھا جس میں چار طالب علموں نے امتیازی کامیابی حاصل کی تمام جماعت میں اول نمبر پراُمہ حبیبہ بنت سید محمد آئیں انہوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 565نمبرات حاصل کیے ہیں انکی کامیابی کا تناسب 90.40%رہا ہے 30طالب علم فرسٹ کلاس اورسکنڈ کلاس میں 6طالب علم کامیاب ہوئے ہیں شاہین انگلش میڈیم اسکول کی کامیابی کا تناسب 93.023%فیصد رہا ہے۔
شادان پبلک اسکول کا نتیجہ اس مرتبہ 99% فیصد رہا ہے یہاں سے جملہ 71طالب علموں نے امتحان لکھا جس میں 24 طالب علموں نے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے جن میں پہلی پوزیشن محمد سُفیان ولد محمد مستان نے حاصل کی ہے انہوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 620نمبرات حاصل کیے ہیں انکی کامیابی کا تناسب99.20% رہا ہے اور یہ تمام بیدر ضلع کے دوسرے ٹاپر بن چکے ہیں،46طالب علم فرسٹ کلاس پاس ہوئے ہیں۔،سن رائز پبلک اسکول کی یہ چوتھی بیاچ میں جملہ13طالب علموں نے امتحان لکھا جس میں تمام جماعت میں اول نمبر پر شفاء انجم بنت شیخ چاند آئی ہیں انہوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 516نمبرات حاصل کیے ہیں انکی کامیابی کا تناسب83%رہا ہے دیگر طالب علم فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سن رائز پبلک اسکول کا مسلسل تیسری مرتبہ صد فیصد نتائج آئے ہیں اس مرتبہ اسکول کی کامیابی کا تناسب 99%فیصد رہا ہے۔بھگت سنگھ اسکول کے نتائج صد فیصد آئے ہیں اس مرتبہ جملہ 51طلبہ و طالبات نے امتحان لکھا جس میں 28طلبہ و طالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے تمام جماعت میں اول نمبر پر سُشما بنت سنگپا آئی ہیں انہوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 601نمبرات حاصل کیے ہیں انکی کامیابی کاتناسب 96.16%فیصد رہا ہے 22طلبہ وطالبات فرسٹ کلاس اور سکنڈ کلاس میں 1طالب علم پاس ہوا ہے بھگت سنگھ اسکول سے ابھی تک جملہ دسویں جماعت کے 13بیاچ فارغ ہوئے ہیں جن میں پانچ مرتبہ صد فیصد نتائج آئے ہیں۔
لیلین پبلک اسکول رآجیشور کے بھی صد فیصد نتائج آئے ہیں جملہ 38طلبہ و طالبات نے امتحان لکھا ہے 9طلبہ و طالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے تمام جماعت میں عبدالمعیز ولدعبدال شمیم آئے ہیں انہوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 596نمبرات حاصل کیے ہیں انکی کامیابی کا تناسب 95.36%فیصد رہا ہے فرسٹ کلاس میں 29طلبہ و طالبات آئے ہیں لیلیلن پبلک اسکول کا یہ تیسری مرتبہ صدر فیصدنتیجہ رہا ہے۔