ہمناآباد: الامین اسکول کے دسویں اور پی یو کالج کے شاندار نتائج
ہمناآباد : 12/اگست (ایس آر) الامین ایجوکیشن سوسائٹی بنگلور کے تحت ہمناآباد میں چلائے جانے والے اسکول اور پی یو کالج کے شاندار نتائج آئے ہیں اس مرتبہ دسویں جماعت کے امتحانات میں جملہ 57طلبہ وطالبات کامیاب ہوئے ہیں عرشیہ بیگم بنت محمد جاوید احمد نے اسکول کی ٹاپر کا درجہ حاصل کیا انہوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 543نمبرات حاصل کیے ہیں انکی کامیابی کا تناسب 86.88%رہا ہے،اسکول کی دوسری ٹاپر صائمہ تنظین بنت محمد جاوید رہی ہیں انہوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 504نمبرات حاصل کیے ہیں انکی کامیابی کاتناسب 80.6%رہاہے فرسٹ کلاس درجہ میں 29طلبہ وطالبات کامیاب ہوئے ہیں اور سکنڈکلاس درجہ میں 13اور پاس کلاس میں 14طلبہ وطالبات کامیاب ہوئے ہیں۔
پی یو سی سائنس سال دوم میں اس مرتبہ جملہ 16 طلبہ و طالبات کامیابی حاصل کی ہے بشریٰ انجم بنت حُسام الدین نے منجملہ 600نمبرات میں سے 487نمبرات حاصل کرتے ہوئے کالج کی ٹاپر کا درجہ حاصل کیا ہے انکی کامیابی کا تناسب 81%فیصدر ہا ہے کالج کی دوسری ٹاپر شبریٰ بانو رہیں انہوں نے منجملہ 600نمبرات میں سے 421نمبرات حاصل کیے ہیں دیگر طلبہ وطالبات نے بھی متاثر کن مظاہر ہ پیش کیا ہے۔آرٹس میں عشرت ناز منجملہ 600نمبرات میں سے 477نمبرات حاصل کرتے ہوئے کالج کی ٹاپر کا درجہ حاصل کیاانکی کامیابی کا تناسب 79%رہا ہے اور دوسرے نمبر پر بی بی آمنہ بنت محمد منہاج الدین آئیں انہوں نے منجملہ 600نمبرات میں سے 476نمبرات حاصل کیے ہیں اور انکی کامیابی کا تناسب 79%رہا ہے۔
دیگر طلبہ و طالبات کے نتائج حوصلہ افزاء آئے ہیں۔اس پُر مسرت موقع پر الامین ایجوکیشن سوسائٹی کے ضلعی صدر سید محبوب علی اور الامین ہمناآباد کے جنرل سیکریٹری محمد روشن خان نے تمام طلبہ وطالبات کو دلی مبارک باد پیش کی اسکے علاوہ تمام اساتذہ کی محنت کو سراہا اور ان سے توقع ظاہر کی ہیکہ کے وہ کامیابی کے اس سلسلہ کو کو مستقبل میں بھی برقرار رکھیں گے۔