دہم جماعت کامیاب طلبہ کو اروندکمارارلی کی مبارک باد
بیدر: 12/اگست (وائی آر) رکن قانون سازکونسل جناب اروندکمارارلی نے 10اگست کو ریاست کرناٹک میں اعلان کئے گئے ایس ایس ایل سی (دہم جماعت) کے نتائج پر اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بیدر جو سال گذشتہ 29ویں مقام پر تھا اب 5مقام کی ترقی کرتے ہوئے24ویں مقام پرپہنچ چکاہے۔ اور ریاست میں بی گریڈ حاصل کیاہے۔ ایک ٹائم تھاکہ بیدرسب سے آخری مقام پر ہواکرتاتھا۔ ان نتائج اور مقام کو دیکھ کرچہرے پرمایوسی چھاجاتی تھی۔ لیکن امسال طلبہ نے اپنی محنت سے اور ضلع اڈمنسٹریشن نے اپنی منصوبہ بندی سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ اس تعلیمی ترقی پر میں خوشی کااظہارکرتاہوں۔
مسٹر ارلی نے مزید کہاکہ میں امید کرتاہوں کہ آنے والے سال بیدر ضلع اور ترقی کرے گا۔ اس کے لئے طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور ضلع اڈمنسٹریشن کو بھی محنت کرنی پڑے گی۔ موصوف نے ضلع بیدر کانام کرنے والے تمام طلبہ کو بھی مبارک باد پیش کی ہے جن میں محمدسفیان اور اپراجیتیشوری وغیرہ شامل ہیں۔