ضلع بیدر سے

بیدر: طلبہ تنظیم SIO سے وابستہ طالب علم محمد سفیان 620 نمبرات کے ساتھ بنا ضلع بیدر کا ٹاپر!

بیدر : 10/ اگست (وائی اے) ریاست کرناٹک کے ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ محمد سفیان ولد محمد مستان نے شادان ہائی اسکول ہمناآباد سے 99.20 فیصد نتائج حاصل کئے۔ اس طرح انہوں نے بیدر ضلعی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد سفیان اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) ہمناآباد یونٹ کے اُمیدوار رکن ہیں اور تنظیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

ان کی اس کامیابی پر ضلعی صدر ایس آئی او بیدر جناب اسد اللہ خان ذکی، ضلعی سیکریٹری محمد یٰسین امین، صدرمقامی ایس آئی او ہمناآباد یونٹ محمد عرفان ،احسان دانش و دیگر ممبران نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں مزید ترقی و کامیابی کی دعا فرمائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!