بیدرضلع بیدر سے

بیدر مانو میں نئے B.Ed طلبا و طالبات کا 6 روزہ ”دیکشا رمبھ“ پروگرام کا انعقاد

بیدر: 9/اکٹوبر( اے ایس ایم) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سٹی کے ما تحت چلنے والے مانو کالج آف ٹیچرس ایجوکیشن میں نئے بی ایڈ طلبا و طالبات کا 6 روزہ ”دیکشا رمبھ“ پروگرام مکمل ہو گیا۔ معلوم ہو کہ شہر بیدر میں مرکزی حکومت کے تحت اساتذہ کی تربیت کے لیے قائم کردہ کالج جو کہ شاہ پور گیٹ پر قائم ہے اور 2015 سے ریگولر و فاصلاتی طرز سے اساتذہ کی تربیت کے کورسز B.Ed. جو کہ NCTE سے منظور شدہ ہیں بخوبی چل رہے ہیں۔

کالج میں موجودہ سیشن کے داخلے مکمل ہونے کے بعد 6 روزہ ”دیکشارمبھ“ پروگرام یکم اکٹوبر سے 8 اکٹوبر تک منعقد کیا گیا۔ جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پرووائس چانسلر اور یونیورسٹی کے رجسٹرار نے شرکت کی اور 4 روز تک مجموعی طور پرو گرام پروفیسر سامی صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا‘ ساتھ ہی ساتھ مانو کالج کی طرف سے آخر کے 2 روزہ پروگرام کو بیدر میں B.Ed کے طلبا و طالبات کے لیے منعقد کیا گیا جس کی صدارت کالج کے پرنسپل صداقت علی خان نے کی۔

بی ایڈ کورس کے کوآرڈینیٹر محمد طالب اطہر نے پروگرام کو ترتیب دیا۔ کالج کے دیگر تمام اساتذہ کی شمولیت رہی، ڈاکٹر بوندو راجو، ڈاکٹر رنگانور، ڈاکٹر نوین کمار اور ڈاکٹر حنا حسن میڈم نے نئے طلبا و طالبات کو بی.ایڈ سے متعلق تمام معلومات فراہم کیں۔

اس موقع پر کالج کے پرنسپل صداقت علی خان نے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کورس سے تعلق رکھتے ہوئے اہم نکات کو پیش کیا ساتھ ہی ساتھ طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ کالج کے دیگر تمام اساتذہ نے بھی بی. ایڈ کورس کے مختلف نکات سے طلبا کو روشناس کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!