ضلع بیدر سے

بیدر: ڈیوائن ہائی اسکول، جماعت دہم میں 11ڈسٹنکشن 32فرسٹ کلاس کے ساتھ بہترین نتائج

بیدر: 11/اگست (اےاین این) شہر بیدر میں سر سید ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلائے جارہے ڈیوائین پرائمری و ہائی اسکول سے 2020 میں جماعت دہم کے شاندار نتائج رہے۔ کامیابی کا تناسب %84 رہا۔ دانیہ شافعین بنت محمد غنی نے 571 نمبرات کے سے %92 فیصد کے ساتھ اسکول کی سطح پر اول مقام حاصل کیا۔ جبکہ اسی طرح شیخ دانش تمیم ولد شیخ کلیم الدین نے567 نمبرات سے %90.72 کے ساتھ دوسرے مقام پر رہے۔اسی طرح اسکول کے 11 ڈسٹنکشن جب کہ 32 نے درجہ اول میں کامیابی حاصل کی۔ 80 فیصد سے زائد تقریبا 7 طلباء نے کامیابی درج کرائی۔

نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے عاقب حسین نے بتایا کہ مضمون کی مناسبت سے انگلش میں 125 میں سے 123، جبکہ ہندی میں 100 میں سے 100، اسی طرح اردو میں بھی 100 میں سے 100، ریاضی میں 96 سائنس 94 اور سوشل سائنس میں 97 نمبرات حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس موقعہ پر محمد عامر حسین ہیڈماسٹر اور سر سید ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری محمد اصغر حسین صاحب نے بشمول تمام اساتذہ طلبہ اور اولیاء طلبہ کو اس شاندار نتائج پر مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!