ضلع بیدر سے

بیدر: وزڈم ہائی اسکول SSLC کے شاندارنتائج، 21 ڈسٹنکشن 69فرسٹ کلاس

بیدر۔ 10/ اگست ( ) عائشہ رضوانہ پرنسپال وزڈم ہائی اسکول (انگلش میڈیم) بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق ایس ایس ایل سی(جماعت دہم) کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا آج 10/اگست 2020ء کو اعلان ہوا۔ کل 103طلباء میں 90طلباء کامیاب ہوئے، جن میں 21طلباء ڈسٹنکشن جبکہ 69فرسٹ کلا س حاصل کیا۔ نور عین فاطمہ بنت محمد عبد الستار 97.44%سے ہائی اسکول کی پہلی ٹاپر رہیں، جبکہ سارہ یمین بنت محمد عاطف 97.12% سے دوسرے مقام پر رہیں، انہوں نے مضمون ریاضی (Maths)میں صد فیصد 100/100نشانات حاصل کر تے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

عائشہ فاطمہ بنت محمد معز الدین 95.36%حاصل کرتے ہوئے تیسرے مقام پر رہیں جنہوں نے ہندی میں 100/100نشانات حاصل کیے، دیگر اور دو طلباء انس احمد ولد محمد وجیہ الدین اور سیدہ عظمیٰ رفعت بنت وسیم اختر نے بھی ہندی میں 100/100 نشانات حاصل کیے ہیں اور صبا سلطانہ بنت محمد عبد الغفار 95.04% حاصل کر کے ہائی اسکول کی چوتھے ٹاپر رہیں۔ شیخ حذیفہ ولد شیخ مختار نے 92.48%حاصل کرتے ہوئے اردو میں 100/100نشانات حاصل کیے، دیگر دو طلباء اس طرح کل 3طلباء سید اکرام الحق ولد سید نور الحق اورمحمد شعیب ولد محمد ابرار الدین نے بھی مضمون اردو میں 100/100نشانات حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ وزڈم ہائی اسکول میں اردو کو ایک لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جاتا ہے، نتیجتاً انگلش میڈیم اسکول میں اردو پڑھنے والے 3طلباء 100/100نشانات حاصل کرتے ہیں۔ طالب علم شیخ سلمان ولد شیخ مختار نے مضمون انگلش میں 125/125نشانات حاصل کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ طالبہ لمرا مہوش بنت سید یوسف نے مضمون سوشل سائنس میں 100/100مارکس حاصل کیے ہیں۔

جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات بیدر نے اس شاندار نتائج پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہوئے اس انقلابی اور ریکارڈ نتائج کو انتظامیہ کی بہترین و مؤثر Planning(منصوبہ بندی) اور محنتی اساتذہ کی ٹیم کی بہتر کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء اور اولیاء طلباء اور تمام اسٹاف کو ان کے بہترین کامیابی پر مبارک باد دی۔ واضح رہے کہ وزڈم پی یو کالج کے گذشتہ ماہ آئے ریکارڈ نتائج رہے۔

اس طرح وزڈم ادارہ جات اور اس کی قلیل مدت میں بڑی کامیابیاں اولیاء طلباء کے اعتماد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور بیدر ضلع میں وزڈم ایک معروف اور با وقار ادارہ کی حیثیت سے ترقی کرتا جا رہا ہے۔ جہاں سے ہر سال 2:1کے 10ڈاکٹر س اور 200انجینئرنگ و دیگر پروفیشنل کورسس کو طلباء جا رہے ہیں۔ ان شاء اللہ توقع ہے کہ اس سال بھی NEETکے نتائج امید افزا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!